سینیٹ اجلاس ، ممتاز ادیب گوپی چند نارائن کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

89
سینیٹ کا اجلاس ہفتہ صبح 11بجکر 30منٹ تک ملتوی

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):سینیٹ میں ممتاز ادیب گوپی چند نارائن کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے بتایا کہ ممتاز ادیب اور مصنف گوپی چند نارائن انتقال کر گئے ہیں، ان کی اردو زبان و ادب کے لئے بڑی خدمات ہیں، ہم ان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ گوپی چند نارائن 65 کتابوں کے مصنف تھے، پاکستان اور بھارت نے انہیں اعزازات سے نوازا ہے، ان کی وفات اردو ادب کا بہت بڑا نقصان ہے۔

سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گوپی چند نارائن ایک بڑے مصنف تھے، اردو ادب میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ایوان میں گوپی چند نارائن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔