27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹ اجلاس میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور تحریکِ آزادی...

سینیٹ اجلاس میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور تحریکِ آزادی کے اکابرین کو خراج عقیدت، مسلح افواج اور قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں جمعہ کو تحریکِ آزادی کے اکابرین، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور اُن کی قیادت میں جدوجہد کرنے والے تمام شرکائے تحریک آزادی کو زبردست خراجِ عقیدت اور مسلح افواج، پولیس و دیگر سکیورٹی اداروں کو ملک کے تحفظ، سلامتی اور خودمختاری کے لیے پیش کی گئی قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔

قرارداد میں تحریکِ آزادی کے اکابرین، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور اُن کی قیادت میں جدوجہد کرنے والے تمام شرکائے تحریک کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ آئینِ پاکستان کے خالق ارکانِ پارلیمنٹ کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ایوان نے مسلح افواج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو ملک کے تحفظ، سلامتی اور خودمختاری کے لیے پیش کی گئی قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملکی سلامتی، آزادی، خودمختاری اور علاقائی تحفظ کے لیے کردار ادا کرنے والے تمام پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں۔قرارداد میں نوجوانوں پر زور دیا گیا کہ وہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ پوری پاکستانی قوم کو قیامِ پاکستان کے عظیم کارنامے اور 78 ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی گئی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں