33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹ اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد کا مرحوم سینیٹر پروفیسر ساجد میر...

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد کا مرحوم سینیٹر پروفیسر ساجد میر کو خراج عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):سینیٹر فوزیہ ارشد نے مرحوم سینیٹر پروفیسر ساجد میر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک باوقار، علم دوست اور سنجیدہ شخصیت کے حامل تھے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ساجد میر نے پنجاب یونیورسٹی سے اسلامیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور دینی و سیاسی دونوں میدانوں میں گہری بصیرت کے ساتھ خدمات انجام دیں، پروفیسر ساجد میر کم گو ضرور تھے، لیکن ان کی موجودگی ہر وقت محسوس کی جاتی تھی۔

وہ ایوان بالا میں ایک موثر اور سنجیدہ شخصیت کی علامت تھے، ان کا انداز گفتگو، فہم و فراست اور بردباری ایوان کے ہر رکن کے لیے باعث احترام تھی۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے مزید کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی وفات نہ صرف سینیٹ کے لیے بلکہ ان کی جماعت اور بالخصوص ان کے اہل خانہ کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے، ایسے باوقار اور علم و حکمت سے بھرپور افراد کم ہی پیدا ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے مقصد کو قبول فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596944

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں