اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کا اجلاس کل بدھ کودوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینٹ نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 3 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔