سینیٹ انتخابات، ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کی تربیت کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ شروع،

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں تعینات کئے گئے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس تربیتی ورکشاپ کا افتتاح منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کیا۔ یہ ورکشاپ تین دنوں پر محیط ہوگی اور یکم فروری 2018ءتک جاری رہے گی۔ دوران تربیت 45 افسران کو …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں تعینات کئے گئے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس تربیتی ورکشاپ کا افتتاح منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کیا۔ یہ ورکشاپ تین دنوں پر محیط ہوگی اور یکم فروری 2018ءتک جاری رہے گی۔ دوران تربیت 45 افسران کو سینیٹ انتخابات سے متعلق انتخابی قوانین اور قواعد مجریہ 2017ءکے بارے میں تربیت دی جائے گی۔

مزید خبریں