سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامےابی جمہوریت‘ عوام اور پاکستان کی کامیابی ہے، رانا تنویرحسین

90
ہائر ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 91ارب سے بڑھا کر 110 ارب کر دیا ۔ رانا تنویر حسین

لاہور۔4 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامےابی جمہورےت‘ عوام اور پاکستان کی کامےابی ہے ،سازشی عناصر ایک بار پھر منہ کے بل گرے ہیں ،ہماری کامےابی محمد نواز شرےف کی قےادت پر غےر متزلزل اعتماد کا مظہر ہے، طو طا فال نکالنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ،سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر سامنے آئی ہے، سینیٹ کا چیئر مین بھی مسلم لیگ(ن) کا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نین سکھ میں مختلف ترقےاتی کا موں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے جلسے سے خطاب اور مےڈےا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،وفاقی وزےر رانا تنوےر حسین نے کہا کہ سازشی عنا صر ہار گئے جو کہتے تھے سینیٹ الیکشن نہیں ہو نگے وہ کہا ں ہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی پورے ملک میں شےر دھاڑے گا ،مرکز اور صوبوں میں ہماری حکومت ہو گی ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ،مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کرتے رہیں گے۔