اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ملک میں جمہوری نظام کو مذید مضبوط بنائے گی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی ذمہ دارانہ سیاست جاری رکھے گی اور نظام کو مذید بہتر بنانے کے لیے تمام آزاد امیدواروں کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دے گی۔ سینیٹ انتخابات میں عمران خان کی عدم شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے امیدواروں کے لیے ووٹ کے حق کا استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔