اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اراکین قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے ایم این اے کارڈ لازمی ہوگا۔
منگل کو قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر نے اراکین کو ہدایت کی کہ جن ارکان کے پاس ایم این اے کارڈ نہیں ہے وہ دفتر سے اپنا کارڈ لازمی حاصل کرلیں۔