سینیٹ انتخابات میں کامیابی وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی فتح ہے،پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ انتخابات میں اسلام آبادکی نشست پر کامیاب امیدوار فوزیہ ارشد کی پی ٹی وی سے گفتگو

95

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ انتخابات میں اسلام آبادکی نشست پر کامیاب امیدوار فوزیہ ارشد نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی میری نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی فتح ہے، پارلیمانی ارکان کی طرف ووٹ ملنے پر ان کی مشکور ہوں۔

بدھ کو پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 2005ءسے تحریک انصاف کی کارکن ہوں، وزیراعظم عمران خان نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس پر ان کی مشکور ہوں، وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد سے مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دے کر ثابت کیا ہے کہ ہماری جماعت کارکنوں کو کتنی سپورٹ کرتی ہے، انہی کارکنوں کی وجہ سے ہماری جماعت ہمیشہ مضبوط رہی ہے اور آئندہ مزید مضبوط ہو گی۔

فوزیہ ارشد سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد میں خواتین کی عمومی نشست پر 174 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوئی ہیں انہوں نے ن لیگ کی امیدوار فرزانہ کوثر کو شکست دی جنہیں 161 ووٹ پڑے۔