سینیٹ انتخابات کو متنازعہ بنانا پی ڈی ایم کی منفی سوچ ہے، وہ پاکستان میں بے اطمینانی اور بے یقینی پیدا کررہی ہے ،وفاقی وزیرغلام سرور خان کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

63

راولپنڈی /ٹیکسلا۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات کو متنازعہ بنانا پی ڈی ایم کی منفی سوچ ہے، وہ پاکستان میں بے اطمینانی اور بے یقینی پیدا کررہی ہے ،پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے اور پاکستان دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل در آمد کرنا چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پیر کو ٹیکسلامیں مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاکہ خواتین کا ہمیشہ جمہوریت کے لیے ،پاکستان کی سربلندی کے لیے ، پاکستان کی مضبوطی کے لیے اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہمیشہ خواتین کا مثبت کردار رہا۔حکومت خواتین کو خودمختار بنانے کے لئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں خواتین کی فلاح و بہبود کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں بھی خواتین کا سرگرم کردار رہا ،ایک سو چھبیس دنوں کے دھرنے میں بھی خواتین نے اہم کردار ادا کیا۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جوب میں انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو بلاشبہ انتہائی باکردار خاتون ، باصلاحیت سیاسی لیڈر ،محب وطن پاکستانی اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم تھیں ۔

انہوں نے شہادت کا رتبہ بھی حاصل کیا ، جیلوں کی صعوبتیں ،زندگی کی تکالیف بھی برداشت کیں ،اپنے باپ کو پھانسی کے پھندے پر چڑھتا ہوا بھی دیکھا اور بالاآخر خود بھی جام شہادت نوش کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے سامنے خواتین سیاسی راہنمائوں کے ساتھ سلوک قابل مذمت ہے ،یہ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کی سراسر زیادتیتھی ،چاہے اس میں کوئی خاتون ہو یا مرد ہو ،ان کا کوئی حق نہیں بنتا تھا کہ جہاں پی ٹی آئی کے کارکن جمع ہیں ،وہاں آ کر وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کریں ۔ا س ساری چیز کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی لیڈر شپ پر عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 126دن کے دھرنے اور احتجاجی تحریک میں بھی خواتین پیش پیش رہیں ۔