اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے یمن کے سفیرمحمد مطہر فتح اللہ الاعشعابی نے پارلیمنٹ ہاﺅ س میںملاقات کی اور باہمی دلچسپی امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان یمن کو ایک پر امن ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے ۔ اور پرامن طریقے سے مسائل کا حل نکال کر وسائل کو عوام کی بہتری کےلئے استعمال کیا جائے ۔یمن کے سفیر نے بتایا کہ یمن کی حکومت اور عوام کے دلوں میں پاکستان کی حکومت اور عوام کےلئے بے پناہ احترام پایا جاتا ہے ۔ سفیر نے راجہ محمد ظفرالحق کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا میں ان کا اپنا ایک مقام ہے ۔