سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کی چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین گاو¿ ین لانگ سے ملاقات میں گفتگو

82
APP24-14 ISLAMABAD: February 14 - Gao Yunlong, Vice Chairman of Chinese People’s Political Consultative Conference (CPPCC) along with his delegation in a meeting with Pakistani delegation led by Leader of the House in the Senate, Senator Syed Shibli Faraz at Parliament House. APP

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی ہمارا مشترکہ وژن ہے اور سی پیک اس کی ایک مثا ل ہے، وزیراعظم عمران خان ترقی و خوشحالی کا وژن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں،بین الپارلیمانی روابط وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین گاو¿ ین لانگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ خطے کی ترقی ہمارا مشترکہ وژن ہے ،سی پیک اس کی مثا ل ہے۔وزیراعظم عمران خان ترقی و خوشحالی کا وژن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان ہر سطح پر بہتر تعلقات موجود ہیں ، چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔بین الپارلیمانی روابط اور وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔پاکستان ایک چین کی پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین پارلیمانی دوستی گروپوں کو موثر بنانا انتہائی اہم ہے۔چین کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ تجارت ، سرمایہ کاری ، سیاحت کے شعبوں میں وسیع گنجائش موجود ہے۔