اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):سینیٹ میں نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث کا آغاز ہو گیا ۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے ارکان کو صدر کے خطاب پر بحث کی دعوت دی۔
بحث کا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمن نے کیا۔