سینیٹ میں یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کے خلاف قرارداد کل منظور کی جائے گی

205

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی): ایوان بالا کے اجلاس میں (کل ) جمعہ کو یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کے خلاف قرارداد منظور کی جائے گی جبکہ ارکان اس حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے اظہار خیال کرتے ہوئے تجویز دی کہ (کل ) جمعہ کو معمول کا ایجنڈا معطل کر کے یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کے خلاف قرارداد منظور کی جائے اور ارکان اس حوالے سے اظہار خیال کریں۔

چیئرمین سینیٹ نے ایوان کی رائے لینے کے بعد ریمارکس دیئے کہ (کل ) جمعہ کو ایوان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر ارکان اظہار خیال کریں گے اور اس حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔