اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):سینیٹ نے’’ روک تھام ٹریفکنگ ان پرسنز(ترمیمی)بل2025 ‘‘کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں تحریک پیش کی کہ یہ بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔
ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد پینل آف پریڈائیڈنگ کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے شق وار بل منظوری کےلئے ایوان میں پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔