سینیٹ نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):سینیٹ نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے تحریک پیش کی کہ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ سینیٹر علی ظفر نے تحریک کی مخالفت کی جس پر وفاقی وزیر قانون اعظم …

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):سینیٹ نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے تحریک پیش کی کہ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

سینیٹر علی ظفر نے تحریک کی مخالفت کی جس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نے تفصیلی غور کے بعد اس بل کو منظور کیا ہے،6 بار کونسلز نے بھی اس کی حمایت کی ہے، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اور وکلاء سیاست کو ملکی سیاست سے الگ رکھا جائے تو بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اس بل میں جو چیزیں شامل کی گئی ہیں وہ وقت کی ضرورت تھیں جس کے بعد ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔ بعد ازاں چیئرمین نے بل شق وارمنظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔