امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی ہم منصب ولادیمیر سے جلد ہی روس میں ایک لیبارٹری ٹیکنیشن کی طاعون سے مبینہ موت کے حوالے سے بات کریں گے
طاعون کی وجہ سے مبینہ موت تشویشناک، روس شفاف معلومات شیئر کرے،امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔8اکتوبر (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی ہم منصب ولادیمیر سے جلد ہی روس میں ایک لیبارٹری ٹیکنیشن کی طاعون سے مبینہ موت کے حوالے سے بات کریں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روس سے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی حکام کی جانب سے اس امر کی تردید کی گئی ہے کہ وہاں طاعون سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پچھلے ہفتے سائبیریا کے علاقے آرکتسک میں واقع طاعون کے ریسرچ سینٹر میں پیش آنے والے واقعے کو زیادہ اہمیت نہیں دی ہے۔تاہم دوسری جانب اس معاملے پرامریکاکی تشویش بڑھ رہی ہے اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ صورت حال کے حوالے سے شفافیت اختیار کرے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی منگل کو ایسی ہی اپیل کی تھی۔ں امریکی صدر کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا کہ وہ اس معاملے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات کریں گے۔







