- Advertisement -
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ۔ منگل کو ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حالیہ علاقائی اور قومی سلامتی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایوان میں مختلف جماعتوں کے سینیٹرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے قومی یکجہتی، پاکستان کے موقف کی حمایت اور بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589841
- Advertisement -