- Advertisement -
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):سینیٹ کا بجٹ اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد جمعہ کی صبح 10.30 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز کیاجائےگا۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز بحث کا آغاز کریں گے،
ایوان بالا کا اجلاس 20 جون تک جاری رہے گا،ارکان سینیٹ کو فنانس بل کے لئے اپنی سفارشات جمعرات تک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں ان تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا ایوان کی منظوری کے بعد یہ سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوائی جائیں گی۔
- Advertisement -
- Advertisement -