سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس 30 اکتوبر کو ہوگا

66

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کو گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے بارے میں بریفننگ دی جائے گی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس 30 اکتوبر کو سینیٹر شیریں رحمان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں کمیٹی کو پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے ساتھ ساتھ ٹی او آر کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔