سینیٹ کی دفاعی پیداوار کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے لندن میں برطانوی کی سیاسی قیادت سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورتحال کا معاملہ اٹھایا

لندن ۔ 15 جولائی (اے پی پی) سینیٹ کی دفاعی پیداوار کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے برطانوی دارالحکومت لندن میں برطانیہ کی سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورتحال کا معاملہ اٹھایا۔ سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے لندن میں پارلیمینٹری فنانشل اوورسائٹ کے بارے میں دولت مشترکہ کی ورکشاپ میں شرکت کی ۔ انہوں نے برطانیہ کے نائب وزیردفاع ایرل ہووے ، …

لندن ۔ 15 جولائی (اے پی پی) سینیٹ کی دفاعی پیداوار کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے برطانوی دارالحکومت لندن میں برطانیہ کی سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورتحال کا معاملہ اٹھایا۔ سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے لندن میں پارلیمینٹری فنانشل اوورسائٹ کے بارے میں دولت مشترکہ کی ورکشاپ میں شرکت کی ۔ انہوں نے برطانیہ کے نائب وزیردفاع ایرل ہووے ، پارلیمنٹ کی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین ڈومینک گریوو سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے برطانوی وزیر دفاع کو پہلی جنگ عظیم کے دوران برصغیرکے مسلمانوں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کیا اورکہا کہ چکوال سے تعلق رکھنے والے صوبیدار خداداد کو جنگ عظیم کے دوران دی جانے والی قربانی پر پہلا وکٹوریہ کراس دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کشمیری لیڈربرہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال سنگین ہوگئی ہے اور جس کے بعد بھارتی فوجیوں نے اب تک 30 سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا ہے جو حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply