سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے دفاع اور خارجہ امور کے مشترکہ اجلاس میں سرتاج عزیز،سیکرٹری دفاع عالم خٹک اور خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری کی بریفنگ

اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے دفاع اور خارجہ امور کے مشترکہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ سے ایف 16طیاروں کی ڈیل کا باب بند ہوچکا ہے‘یہ تفصیل نہیں بتا سکتے کہ امریکہ ایف 16طیاروں کے بدلے کیا چاہ رہا تھا لیکن اب یہ طیارے تھرڈ پارٹی کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے، پاکستان دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات میرٹ پر بڑھانے …

اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے دفاع اور خارجہ امور کے مشترکہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ سے ایف 16طیاروں کی ڈیل کا باب بند ہوچکا ہے‘یہ تفصیل نہیں بتا سکتے کہ امریکہ ایف 16طیاروں کے بدلے کیا چاہ رہا تھا لیکن اب یہ طیارے تھرڈ پارٹی کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے، پاکستان دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات میرٹ پر بڑھانے کا خواہاں ہے لیکن ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بھارت نے اپنی خدمات چین اور اسلامی ممالک کے خلاف امریکہ کو پیش کی ہیں، پاکستان بہت جلد واشنگٹن کے اندر ایک لابیسٹ کی خدمات حاصل کریگا تا کہ اپنے مفادات کے تحفظ اور انڈین پروپیگنڈے کا موثر جواب دے سکے، امریکہ سے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اپنے مقاصد واضح کرے کہ کیا وہ افغانستان میں امن کے حصول کےلئے مذاکرات چاہتا ہے یا جنگ، پاسپورٹ تفصیلات کے مطابق ملامنصور ایران سے سفر کر رہا تھا، پاکستان اس حقیقت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے کہ ڈرون حملے کے بعد تباہ شدہ کار کے اندر یہ کس طرح جلنے سے محفوظ رہا، دہشتگردوں کے افغان پناہ گزین کیمپوں میں محفوظ ٹھکانے ہیں۔

Leave a Reply