سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس 26 دسمبر کو ہوگا

51

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس 26 دسمبر کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک کریں گے۔ اجلاس کے شرکاء کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھنے والے بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اس فیصلہ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کو دی گئی خصوصی حیثیت/خودمختاری کو منسوخ کیا گیا ہے۔

اجلاس کو نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں جاری وحشیانہ نسل کشی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سنگین انسانی بحران کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔