17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس...

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ایک اہم اجلاس میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اگنائٹ کی جانب سے دیے گئے ورچوئل اسٹوڈیو پراجیکٹ اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اگنائٹ کے عہدیداروں نے کمیٹی کو ورچوئل اسٹوڈیو پروجیکٹ کے ایوارڈ دینے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا اور ان خامیوں کو بھی اجاگر کیا جن کی وجہ سے مبینہ طور پر ناراض فریق کو پروجیکٹ نہیں ملا۔ کمیٹی نے پراجیکٹ کو دینے کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے شفاف قرار دیا اور اگنائٹ کو اس کی تکمیل کے لیے کام شروع کرنےکی ہدایت کی۔

- Advertisement -

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اگنائٹ کی جانب سے دیے گئے پراجیکٹس پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگنائٹ نے فیصل آباد میں ایک نیشنل انکیوبیشن سینٹر کھولا ہے اور اس منصوبے کی رسائی کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سینیٹر انوشہ رحمن نے کہا کہ اگنائٹ کو اصل پلان کے مطابق پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کھولنے چاہئیں۔

مزید برآں کمیٹی نے ایل ڈی آئی اور ایف ڈی آئی لائسنس کی قسمت اور بقایا واجبات کی وصولی کے لیے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر خصوصی طور پر اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔تقریب میں سینیٹرز سیف اللہ سرور خان نیازی، ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند، گوردیپ سنگھ، انوشہ رحمن احمد خان، ندیم احمد بھٹو، افنان اللہ خان، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، ایڈیشنل سیکرٹری برائے آئی ٹی رفیق احمد بریرو، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574016

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں