سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس،فاٹا میں صحت کے منصوبوں، این جی اوز اور باجوڑ ایجنسی میں منرل لائسنس کے اجراءمیں بے ضابطگیوں سمیت متعدد امور پر غور

131

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہلال الرحمن کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فاٹا میں صحت کے منصوبوں، ملازمین کی تفصیلات، فاٹا سیکرٹریٹ کی عملداری پالیسی، جنوبی وزیرستان میں فاٹا سیکرٹریٹ کی طرف سے منطور کردہ سکیم کے خاتمے ،سابق گورنرخیبرپختونخوا کے ہدایات کی روشنی میں امبریلا سکیمز، فاٹا میں ریشنلائز پالیسی کی وجہ سے بند کئے گئے تعلیمی اور صحت کے مراکز فاٹا میں کام کرنے والی این جی اوز اور باجوڑ ایجنسی میں منرل لائسنس کے اجراءمیں بے ضابطگیوں کے معاملات زیر غور آئے۔ کمیٹی نے خیبرایجنسی میں پالیٹیکل ایجنٹ کے حوالے سے بریفنگ اور فاٹا میں پالیٹیکل ایجنٹ کے تبادلوں کی پالیسی پر بریفنگ کے معاملات سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پاس معلومات نہ ہونے کے باعث آئندہ اجلاس کیلئے موخر کر دیئے