اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت کے چیئرمین سینیٹر سید شبلی فراز کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن کی تنظیم نو کے بل2016 پر مزید غور و خوض اور بحث 27ستمبر کے اجلا س میں کی جائے گی۔ اجلاس میں سینیٹرز سلیم مانڈوی والا،کریم احمد خواجہ، روبینہ خالد، حاجی سیف اللہ خان بنگش، راحیلہ مگسی، مفتی عبد الستار، نسیمہ احسان کے علاوہ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان، سٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن کے سی ای او غفران منور، وزارت خزانہ وزارت تجارت، ایس ای سی پی کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔