اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) انتخابی قانون 2017کے مسودے میں سینیٹ کے انتخابات میں امیدوار کے لئے اخراجات کی حد 15 لاکھ اور قومی اسمبلی کے لئے 40لاکھ روپے مقررکرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی دوسری عبوری رپورٹ کے مطابق کسی بھی اسمبلی کی عمومی نشست پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کے لئے لازم ہو گا کہ وہ کسی شیڈولڈ بینک میں اس خاص مقصد کے لئے اپنا مخصوص اکاﺅنٹ کرے جس کے ذریعے تمام انتخابی اخراجات کئے جائیں