سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

72

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کیا جو چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز میں سینیٹر شیری رحمن، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل ہیں۔