سینیٹ کے زیر اہتمام نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس میں مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی

70

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) ایوان بالاء کے زیر اہتمام نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، قائد ایوان سینیٹ سید شبلی فراز، اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی، وفاقی و صوبائی وزرائ، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔ کانفرنس میں ڈپلومیٹس،میڈیا، دانشوروں اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھر پور شرکت کر رہے ہیں۔