اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت جمعرات کو شروع ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر عرفان الحق صدیقی،سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر منظور کاکڑ پر مشتمل پینل آف چیئر کے ناموں کا اعلان کیا ۔ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ 347 ویں سیشن کے لئے یہ تینوں سینیٹرز پینل آ ف چیئر ہوں گے ۔