21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںسینیگال میں عالمی زرعی تربیتی پروگرام سے حاصل ہونے والی معلومات سے...

سینیگال میں عالمی زرعی تربیتی پروگرام سے حاصل ہونے والی معلومات سے ملک کے زمینی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ،ساجد علی

- Advertisement -

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):پاکستانی تنظیم پراگریسو کلائمیٹ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ آئوٹ ریچ ساجد علی نے کہا ہے کہ سینیگال میں منعقدہ 5 روزہ عالمی زرعی تربیتی پروگرام سے حاصل ہونے والی معلومات سے ملک کے زمینی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ یہ ورکشاپ افریقہ رائس سینٹر اور جی-

20 گلوبل لینڈ انیشی ایٹو کے اشتراک سے افریقہ رائس کے علاقائی تربیتی مرکز، سینٹ لوئیس، سینیگال میں منعقد ہوئی جس کا عنوان پائیدار زمین کا انتظام، بحالی اورا فریقہ کے زرعی مستقبل کے لئے مضبوط زمینیں بنانا تھا۔ ورکشاپ میں 25 افریقی ممالک اور 5 بین الاقوامی ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 ماہرین، پالیسی سازوں اور زمینی کارکنوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

ورکشاپ کا مقصد زمین کی خرابی، موسمیاتی دباؤ، خوراک کی کمی اور بڑھتی ہوئی نقل مکانی جیسے سنگین مسائل کا حل تلاش کرنا تھا۔ شرکاکو موسمیاتی سمارٹ زراعت، صنفی شراکت داری، ڈیجیٹل آلات اور عملی بحالی کے منصوبوں سے روشناس کرایا گیا۔اس موقع پر ساجد علی نے کہا کہ ورکشاپ یں ملک کی نمائندگی کرنا ان کے لئے باعث فخر ہے ،جو علم یہاں حاصل ہوا ہے وہ پاکستان کے زمینی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

ساجد علی کی شمولیت پاکستان کے ماحولیاتی کردار اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ان کی موجودگی کو اجاگر کرتی ہے اور ان کا تجربہ مستقبل میں ملکی سطح پر زمین کی پائیدار بحالی کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کرے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591355

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں