- Advertisement -
چنیوٹ۔ 05 جون (اے پی پی):و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی ہدایات پرسیکرٹری آرٹی اے عمر علی نے دبنگ ایکشن لیتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے لیا گیا 20ہزار سے زائد کرایہ واپس کرادیا۔
انہوں نے عید الاضحیٰ پر آبائی گھروں کو جانے والے مسافروں کو معیاری سفری سہولت یقینی بنانے کے لئے شاہرات پر مسافر گاڑیوں کو روک کر وصول کئے گئے کرایوں کی تصدیق کی اور موقع پر ہی وصول کیا گیا زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا جبکہ مسافر گاڑیاں بند اور حوالہ پولیس کرادیں۔
- Advertisement -
ضلعی انتظامیہ کے اقدام پر مسافر خوش نظر آئے جنہوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
- Advertisement -