لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):ڈی سی لاہور کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں فیلڈ ٹیموں نے کارروائیاں کرتےہوئے دھواں چھوڑنے والی 19 گاڑیوں کو بند ،17 گاڑیوں کے چالان اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور حضرات کو 2 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 03 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیئے۔
ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ شہری سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کی نشاندہی کریں اور ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل بارے شکایات و تجاویز حکومت پنجاب کی گرین پنجاب ایپ پر درج یا 1317 پر کال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھواں دیتی گاڑیوں و ٹرانسپورٹ بابت شکایات و تجاویز واٹس ایپ نمبر 03219800980 پر بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔