سیکرٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمن میمن سے ریڈیو پاکستان حیدرآباد کے اسٹیشن ڈائریکٹر علی اکبر ہنگورجو کی ملاقات

134

کراچی۔ 28 مئی (اے پی پی):سیکرٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمن میمن سے ریڈیو پاکستان حیدرآباد کے اسٹیشن ڈائریکٹر علی اکبر ہنگورجو نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ریڈیو پاکستان حیدرآباد اور محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے حکومت سندھ کی عوامی بھلائی اور فلا حی کام کی وقت پر تشہیر کرنے سے موثر حکمت عملی بنانے کے لئے بات چیت کی گئی۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ندیم الرحمن میمن نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے آنے کے بعدمعلومات کی فراہمی اور رسائی کیلئے ریڈیو کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون کے آنے کے بعد ریڈیو ہر شخص کے ساتھ ہر وقت موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریڈیو وہ واحد میڈیم ہے جس کے ذریعے عام آدمی تک سستی اور جلدی معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

ملاقات میں صوبے کے مختلف ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکے سرکاری پروگرامز کی ریڈیو کے ذریعے مزید موثر میڈیا کوریج دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پریس انفارمیشن اختر علی سرہیو،ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن صاحب خان بھنڈبھی موجود تھے ۔