28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیکرٹری اطلاعات محمد خالد کا ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن کے اطلاع سیل کا...

سیکرٹری اطلاعات محمد خالد کا ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن کے اطلاع سیل کا دورہ

- Advertisement -

پشاور۔ 15 مئی (اے پی پی):سیکرٹری اطلاعات محمد خالد نے ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن کے اطلاع سیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ایمرجنسی ڈیوٹی کے دوران بہترین خدمات انجام دینے پر عملے کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور انچارج اطلاع سیل نثار محمد بھی موجود تھے۔ سیکرٹری اطلاعات نے اطلاع سیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ ایمرجنسی حالات میں بھی ہمہ وقت فعال رہا اور بروقت اور درست معلومات فراہم کر کے عوام اور اعلیٰ حکام کو آگاہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا

کہ اطلاع سیل کی جانب سے ایمرجنسی کی صورتحال میں جس پیشہ ورانہ مستعدی کا مظاہرہ کیا گیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ ان کی خدمات جتنی بھی سراہی جائیں کم ہیں سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ اطلاع سیل کی 24/7 موجودگی اور معلومات کی فوری ترسیل نے قومی وصوبائی سطح پر رابطہ کاری کو مؤثر بنایا۔ اس موقع پر انچارج اطلاع سیل نثار محمد نے سیکرٹری اطلاعات کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی تھیں اور اطلاع سیل کو 24/7 فعال رکھا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نثارمحمد نیکہا کہ سیکرٹری اطلاعات محمد خالد کی حوصلہ افزائی سے اطلاع سیل کے عملے کا مورال مزید بلند ہوا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اطلاع سیل آئندہ بھی اپنی خدمات کو مزید مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں جاری رکھے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597639

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں