سیکرٹری اطلاعات پی پی پی ندیم افضل چن کی نوشکی میں پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت

75

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے نوشکی میں پولیو ورکرز پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔ منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ندیم افضل چن نے کہا کہ پولیو ورکرز ملک سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہیں، نوشکی میں ہونے والا حملہ ملک کے بعض حصوں میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو درپیش چیلنجوں کی ایک سنگین مثال ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم اپنے پولیو ورکرز کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ ملک کے بچوں کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار عبدالوحید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے عوام پولیو ورکرز کے ساتھ بھر پور تعاون کرے، جلد ہی شہید محترمہ کا خواب پولیو کے خاتمہ سے پورا ہو گا۔