اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب خان نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات 2018ئکےلئے تیاریو ں کا آغاز آئندہ سال جون جولائی میں کریں گے ، انتخابی عملہ میں سیاسی وابستگی ، اہلیت ، مدت ملازمت پرکوئی سمجھوتا نہیں کریںگے۔ 7دسمبر کو ووٹروں میں شعور کی بیداری کیلئے ووٹرڈے منایاجارہاہے ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک سسٹم کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے …
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا تربیتی پروگرام کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب خان نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات 2018ئکےلئے تیاریو ں کا آغاز آئندہ سال جون جولائی میں کریں گے ، انتخابی عملہ میں سیاسی وابستگی ، اہلیت ، مدت ملازمت پرکوئی سمجھوتا نہیں کریںگے۔ 7دسمبر کو ووٹروں میں شعور کی بیداری کیلئے ووٹرڈے منایاجارہاہے ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک سسٹم کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مکمل اطمینان ہونے تک قوم سے کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے افسران کی تربیت پر ماضی میں توجہ نہیں دی جا سکی ۔ وہ منگل کو یہاں پوسٹل سٹاف کالج میں الیکشن کمیشن کے آفیسران کے پانچ ہفتوں پر محیط تربیتی پروگرام کے دوسرے بیج کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر پلڈ اٹ کے سربراہ احمد بلال، ایڈیشنل سیکرٹری فدا محمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔







