سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کا جنگلات میں بڑھتے ہوئے آگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار

137
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کا جنگلات میں بڑھتے ہوئے آگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار

لاہور۔1جون (اے پی پی):سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے جنگلات میں آگ کے واقعات کے گزشتہ برس سے89فیصد اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جوکہ گزشتہ برس2023 میں جنوری سے مئی میں 199تھے اور اس سال جنوری سے مئی میں 377 ہیں۔انہوں نے آگ کی فوری نشاندہی، موثر فائر فائٹنگ اورآگ پر کنٹرول کے لیے منظم اور مربوط کوششوں کی تاکید کی۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے مری، چکوال، نارووال اور راولپنڈی کے ریسکیو فائر فائٹرز کی بھی تعریف کی جنہوں نے شدید موسم، آگ کے شعلوں اور دم گھٹنے والے دھوئیں میں کئی دنوں کی کوششوں سے جنگل کی ان چیلنجنگ آگ پرر یسپانس کرتے ہوئے کنٹرول کیا۔