سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان کا انکم سپورٹ پروگرام پنجاب ریجنل دفتر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام فوڈ پروگرام کا آغاز کر کے بچوں کی محدود جسمانی نشوونما جیسے مسائل کا حل بخوبی سر انجام دے گا سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان کا انکم سپورٹ پروگرام پنجاب ریجنل دفتر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) فوڈ پروگرام کا آغاز کر کے عالمی ادارہ …

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام فوڈ پروگرام کا آغاز کر کے بچوں کی محدود جسمانی نشوونما جیسے مسائل کا حل بخوبی سر انجام دے گا
سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان کا انکم سپورٹ پروگرام پنجاب ریجنل دفتر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) فوڈ پروگرام کا آغاز کر کے عالمی ادارہ صحت کے اہداف کے تحت بچوں کی محدود جسمانی نشوونما (سٹنٹڈ گروتھ) جیسے مسائل کا حل بخوبی سر انجام دے گا۔ بےنظیر انکم سپورٹ ملک کا سب سے بڑا سوشل سیفٹی نیٹ ہے اوراس میں انقلابی اقدامات اور اصلاحات کے ساتھ غریب خواتین کا سہارا بنے گا۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام پنجاب ریجنل دفتر کے دورے کے موقع پر کیا۔پاکستان میں مجموعی طور پر 44فیصد بچے محدود جسمانی نشوونما جیسے مسائل کا شکارہیں اور سال 2016میں 9.6ملین بچے معیاری غذا کی دستیابی سے محروم رہے۔ نئی حکومت نے بھی اس معاملے کا فوری نوٹس لیا اور سٹنٹڈ گروتھ کی شرح میں کمی لانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کرنے لئے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔