پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اپنے الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن ایفیشنسی امپرومنٹ پراجیکٹ (ای ڈی ای آئی پی) کے تحت 65 ہزار ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) میٹرز نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق سمارٹ میٹرز کی تنصیب پیسکو کے غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے بجلی کی تقسیم کے نظام کی اپ گریڈیشن منصوبے کا حصہ ہے جس میں پشاور اور …
پیسکو کا اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت 65 ہزار سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا منصوبہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اپنے الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن ایفیشنسی امپرومنٹ پراجیکٹ (ای ڈی ای آئی پی) کے تحت 65 ہزار ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) میٹرز نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق سمارٹ میٹرز کی تنصیب پیسکو کے غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے بجلی کی تقسیم کے نظام کی اپ گریڈیشن منصوبے کا حصہ ہے جس میں پشاور اور خیبر سرکلز میں کمپنی کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر بہتری بھی شامل ہے۔
5 سے 20 کلوواٹ کے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے لیے نظرثانی شدہ پی سی-I میں 1.82 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس جزو کی ڈالر میں لاگت 65 لاکھ ڈالر ہے۔ایک اور جزو کے تحت دونوں سرکلز کے 60 فیڈرز پر مجموعی طور پر 1,298 کلومیٹر ایریل بنڈلڈ کیبل (اے بی سی) نصب کی جائے گی۔ اس جزو کی نظرثانی شدہ لاگت 3.415 ارب روپے ہے، جس میں 683.043 ملین روپے مقامی اور 2.732 ارب روپے غیر ملکی اخراجات شامل ہیں۔منصوبے میں تکنیکی معاونت بھی شامل ہے جس کے تحت میٹرنگ اور ٹیسٹنگ کے آلات، ٹرانسفارمر ورکشاپس، ٹیسٹنگ اور پروٹیکشن، ذاتی حفاظتی آلات، آئی ٹی اور گاڑیوں کی فراہمی شامل ہے۔
اس جزو کے لئے نظرثانی شدہ طور پر 2.67 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لئے 126 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ منصوبے پر عملدرآمد میں معاونت کے لئے مزید 560 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ای ڈی ای آئی پی کی مجموعی نظرثانی شدہ لاگت 30.256 ارب روپے یعنی 108.056 ملین ڈالر ہے جس میں 8.988 ارب روپے مقامی اخراجات اور 21.268 ارب روپے غیر ملکی اخراجات شامل ہیں۔
منصوبے کے تخمینوں میں مالیاتی اخراجات، قیمتوں اور تعمیراتی ضروریات میں ممکنہ تبدیلیوں کے لئے ہنگامی اخراجات اور پیسکو کی معاونت کے لئے منصوبے کے انتظامی اخراجات بھی شامل ہیں۔65 ہزار اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب، ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب اور تکنیکی معاونت کے اجزا پیسکو کے بجلی کی تقسیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہیں۔








