خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور

خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف برسرپیکار بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، وطن کے امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں،پاکستان دشمن عناصر سن لیں، قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور پرعزم ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملک کے امن، سلامتی اور خودمختاری کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، سکیورٹی فورسز اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے اور پاکستان ہمیشہ سربلند رہے گا۔

 

مزید خبریں