پاکستان کی ٹیم نے مینز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے پول بی کے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 0-3 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کے غلام مصطفی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ رانا ولید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9ویں اور …
پاکستان نے مینز جونیئر ایشیا کپ 2026 پول بی کے میچ میں بنگلہ دیش کو0-3سے ہرا دیا

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی ٹیم نے مینز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے پول بی کے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 0-3 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کے غلام مصطفی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ رانا ولید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9ویں اور 12ویں منٹ میں مسلسل دو فیلڈ گول سکور کرکے پاکستان کو مضبوط برتری دلائی۔
آخری کوارٹر کے 52ویں منٹ میں غلام مصطفی نے بہترین فیلڈ موو کے ذریعے تیسرا گول کرکے پاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔بنگلہ دیشی ٹیم نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی، تاہم پاکستانی دفاع کے سامنے اس کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور وہ کوئی گول سکور نہ کرسکی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے جونیئر ٹیم کو ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے اور جونیئر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سیمی فائنل کے لیے قومی جونیئر ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔







