بغداد۔14دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عراق کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ زدہ عراقیوں کے لیے 2003 میں قائم کردہ امدادی ادارہ’’یو این اے ایم آئی‘‘ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ ادارہ امریکی حملے کے دوران بے گھر ہونے والے عراقیوں کو سنبھالنے کے لیے سہولت کاری کی غرض سے قائم کیا گیا تھا جسے …
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا دورہ عراق، جنگ زدہ عراقیوں کے لیے 2003 میں قائم کردہ امدادی ادارہ ختم کرنے کا اعلان

مزید خبریں
بغداد۔14دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عراق کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ زدہ عراقیوں کے لیے 2003 میں قائم کردہ امدادی ادارہ’’یو این اے ایم آئی‘‘ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ ادارہ امریکی حملے کے دوران بے گھر ہونے والے عراقیوں کو سنبھالنے کے لیے سہولت کاری کی غرض سے قائم کیا گیا تھا جسے اقوام متحدہ مشن برائے عراق کا نام دیا گیا۔
اب 2025 میں سلامتی کونسل نے اس امدادی مشن کے خاتمے لیے ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کیا گیا، یہ امدادی ادارہ بند کرنے کی درخواست عراق نے ہی کی تھی۔عراق کے نگراں وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے جنگ کے دوران اقوام متحدہ کی سہولت کاری کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان کا ملک خطے بھر میں اقوام متحدہ مشن کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اس امدادی مشن نے کئی سال تک جنگ کا سامنا کرنے والے عوام کی مدد کی ہے،اب اس امدادی مشن کا خاتمہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عراق مکمل خود انحصاری حاصل کر چکا ہے۔
انہوں نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عراق اپنے عوام کی قربانیوں اور حوصلے کی بدولت فتح یاب ہوا ہے تاہم انہوں نے اس امدادی مشن کے خاتمے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یو این اے ایم آئی کا خاتمہ عراق اور یو این او کے درمیان تعاون کا خاتمہ نہیں ہے بلکہ ہماری اقوام متحدہ کے ساتھ شراکت داری جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع بھی تعاون کے ایک نئے باب کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے جو ترقی اور جامع اقتصادی ترقی کے اہداف کے ساتھ ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ بغداد میں ایک گلی کا نام اقوام متحدہ سٹریٹ رکھا جا رہا ہے تاکہ 19 اگست 2003 کو یو این عملے کے ہلاک ہونے والے 22 ارکان کو یاد رکھا جا سکے۔اس موقع پر انتونیو گوتریس نے بھی عراقی عوام کی ہمت و استقامت اور عزم کو سراہا۔








