سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا چینی نئے سال کے حوالے سے  نیک تمناؤں کا اظہار

149
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا چینی نئے سال کے حوالے سے  نیک تمناؤں کا اظہار

اقوام متحدہ ۔25جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  جشن بہار کے موقع پر چین کے نئے سال جو کہ سانپ سے منسوب ہے کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام  میں نئے سال کی مبارک باد دی۔

چینی میڈیا کے مطابق  انتونیو گوتریس نے کہا کہ سانپ حکمت، ثابت قدمی اور نئی زندگی کی علامت ہے۔ دنیا کے لئے اس مشکل وقت میں، آئیے ہم ان خصوصیات کی رہنمائی  میں امن، مساوات اور انصاف کے لئے اپنے عزم کی تجدید کریں۔