اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر سلطنت سعودی عریبیہ، جمہوریہ ترکیہ، جمہوریہ آذربائیجان اور جمہوریہ نائیجر کے مستقل نمائندوں نے او آئی سی رابطہ گروپ کے رکن کے طور پر وزارت خارجہ کا دورہ کیا ۔
دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے معزز اراکین کا استقبال کیا۔ سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور او آئی سی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔