اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے سوات حادثہ پرافسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتےہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کےمطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور درد میں برابر کی شریک ہے، ہمایوں خان نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے
غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتظامی ناکامی کے باعث ہوا ہے، پچھلے 13 سال سے تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا کی نااہل حکومت نے صرف باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ عوام کی حفاظت کے لئے اقدام اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں پانی کے تیز بہاؤ سے متعدد سیاحوں کے ڈوبنے کا حادثہ انتہائی دلخراش ہے، تیز بارش کے باعث دریائے سوات کنارے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا چاہئے تھا۔