- Advertisement -
تہران؍اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پیر کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ای سی او اصلاحات اور خطے میں تعاون کے امکانات کے بارے میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستان نے ایک بانی رکن کے طور پر ای سی او کے اہداف کی تجدید اور ان کی نئے سرے سے وضاحت کرنے اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ای سی او تجارتی معاہدے پر تیزی سے عمل درآمد پر زور دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555377
- Advertisement -