- Advertisement -
اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کی جس میں رکن کانگریس جیک برگمین ، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔ اس موقع پر فریقین نے نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581031
- Advertisement -