سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سے انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو کی ملاقات

161
سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سے انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو کی ملاقات

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے وزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا عزم کیا۔