سیکرٹری خارجہ اسد مجید سے قزاقستان کے سفیر یرزاہان کسٹافین کی ملاقات

140
سیکرٹری خارجہ اسد مجید سے قزاقستان کے سفیر یرزاہان کسٹافین کی ملاقات

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):پاکستان میں قزاقستان کے سفیر یرزاہان کسٹافین نے سیکرٹری خارجہ اسد مجید سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ذرائع اور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران تجارت اور عوام سے لوگوں کے روابط کے ذریعے رابطے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی۔